28 نومبر 2024 - 09:47
سیکریٹری جنرل جہاد اسلامی فلسطین کا پیغام تہنیت شیخ نعیم قاسم کے نام

لبنان میں جنگ بندی پر فلسطین کی مقاومتی تحریک جہاد اسلامی کے سیکریٹری جنرل نے حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل کے نام اپنے پیغام میں لکھا: آپ لڑے، آپ نے استقامت کی اور فلسطین میں اپنے بھائیوں کی مدد کی اور اس راہ میں قیمتی اور پاک و طاہر خون کا نذرانہ دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق فلسطین کی مقاومتی تحریک جہاد اسلامی کے سیکریٹری ذاکٹر زیاد النخالہ نے، لبنان میں جنگ بندی اور حزب اللہ کی فتح پر، حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں لکھا:

آپ نے فلسطین میں اپنے بھائیوں کی مدد کی، وہ بھی ایسے حال میں جب آپ کے سوا کسی نے بھی فلسطین کے بھوکے پیاسے عوام کو ایک گھونٹ پانی بھی پیش نہیں کیا۔ میں آپ کی استقامت اور لبنان کے پیارے عوام کی استقامت پر، مبارک باد عرض کرتا ہوں، آپ کو اور آپ کے شہداء کو تبریک و تہنیت پیش کرتا ہوں۔

میں آپ کو آپ کے ان شہیدوں کے لئے ہدیۂ تبریک پیش کرتا ہوں جنہوں نے دین اسلام، وقار و عظمت اور وطن کی خاطر، جام شہادت نوش کیا۔

میں آآپ کو آپ کے بہادر اور بے باک مجاہدین کی خاطر ـ چاہے وہ لبنان کے کسی بھی گوشے میں کیوں نہ ہوں ـ بالخصوص جنوبی  محاذ میں تعینات مجاہدوں کی خاطر، ہدیۂ تبریک و تہنیت پیش کرتا ہوں۔

میں آپ کو آپ کے ان مجاہدوں کی خاطر ہدیۂ تبریک و تہنیت پیش کرتا ہوں جو بدستور اپنے اڈوں میں استقامت کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی انگلیاں ٹریگرز پر ہیں۔

ہم اور آپ حتمی فتح تک ایک ہی مقاومتی محاذ اور ایک صف میں کھڑے رہیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

110